24 جون، 2016، 7:07 PM

ہندوستان اور پاکستان کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی

ہندوستان اور پاکستان کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی

جوہری عدم پھیلاؤ ( این پی ٹی) معاہدے پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان کو تمام تر سفارتی کوششوں کے باوجود نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ہندوستان اور پاکستان کو تمام تر سفارتی کوششوں کے باوجود نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی ہوگئی ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں نیوکلیئرسپلائرز گروپ کے اجلاس کے آخری روز بھارت اور پاکستان سمیت رکنیت کے خواہشمند دیگر ممالک کی درخواستوں پرغور کیا گیا جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جوہری عدم پھیلاؤ ( این پی ٹی) معاہدے  پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو این ایس جی گروپ کی رکنیت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران چین کی جانب سے نمائندگی کرنے والے رکن وینگ گن نے موقف اختیار کیا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط این ایس جی کی رکنیت کے لئے لازمی ہے اور یہ قانون چین نے نہیں بلکہ عالمی قوتوں نے بنایا ہے تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک این ایس جی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں اس لئے یہ تاثر دینا درست نہیں  کہ چین ہندوستان کی رکنیت کا مخالف ہے۔

News ID 1864968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha